لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا،11دہشتگرد گرفتار،اہم عمارتوں کے نقشے برآمد
لاہور: (کرائم رپورٹر)لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا،فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کوگرفتار کرکے اسلحہ و بارودی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد کرلیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر ، فدا ، فہد سلیم ، سیف ، نفیس ، اصرار ، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد لاہور میں اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ 242 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 34 دہشتگرد گرفتارکیے،کارروائیاں لاہور ، بہاول نگر، بہاولپور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، نارووال ، سرگودھا ، چکوال ، جہلم ، اٹک ، گجرات ، بھکر اور رحیم یار خان میں کی گئیں، دہشتگردوں سے دھماکہ خیز موا، 28 ڈیٹونیٹر ، 89 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، چار آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون ، ممنوعہ پمفلٹ ، نقدی برآمد کرلی،ترجمان کے مطابق رواں ماہ 7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران637 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
















