اے این پی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کردی

چارسدہ:(مشرق نیوز)اے این پی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کردی۔

فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے،9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں،گورنر راج مسئلے کا حل نہیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ، امن وامان پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلاﺅں گا،کے پی کے میں 2 حکومتیں چل رہی ہیں، ڈی فکیٹو وزیراعلیٰ آگئیں،فیصل کریم کنڈی نے کہاپی ٹی آئی ہمیشہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے، لائٹیں بجھاکر لیڈر بھاگ گئے ایسا کبھی نہیں سنا، بتایا جائے احتجاج میں پنجاب سے کتنے جلوس آئے ،خیبرپختونخوا کو آگ میں دھکیلا جارہا ہے، وفاقی حکومت بھی کے پی میں دلچسپی لے،صوبے میں پی ٹی آئی کے علاوہ اور جماعتیں بھی ہیں۔