چیف جسٹس نے 6 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 6 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس بلا لیا۔

اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بنچ میں شمولیت پر غور ہوگا،واضح رہے 6 دسمبر کو ہی پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تقرری کیلئے اجلاس شیڈول ہے۔