لاہور (قمر عباس نقوی) ایم ڈی واسا کا ورک چارج ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلے سے ماہانہ 2کروڑ سے زائد کی ادائیگی کرنا پڑیگی، 2500 سے زائد ورک چارج ملازمین میں گریجوایٹ انجینئرز کی تنخواہ 97ہزار، اسسٹنٹ کی 52ہزار، ٹیوب ویل ڈرائیور اور سیورمین سمیت دیگر کیڈرز کے ملازمین 37ہزار روپے تنخواہ وصول کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کا محکمہ میں 2500سے 3000کے قریب مختلف کیڈرز میں کام کرنے والے ورک چارج ملازمین کو ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی میں حکومتی احکامات کے مطابق 32ہزار سے 37ہزار جو کہ 5ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد سیور مین اور 700 سے زائد ٹیوب ویل ڈرائیور شامل ہیں جبکہ دیگر کیڈڑز کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں 7000سے 8000روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس سے واسا انتظامیہ کو اضافہ سے قبل ورک چارج ملازمین کو ادائیگی کی مد میں 10کروڑ سے ذائد جبکہ اضافہ کے بعد اس میں 2کروڑ سے ذائد کا اضافہ ہونے سے 12کروڑ سے ذائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گئے جو کہ ورک چارج ملازمین کے مالی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی فیصلہ کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے ماہ نومبر کی تنخواہیں اضافہ کے ساتھ دی جارہی ہیں ایم ڈی واسا نے محکمہ کے مالی حالات میں بہتری کے اثرات ملازمین تک پہنچانے کی منصوبہ بندی اپنائی گئی ہے اس فیصلہ سے ورک چارج ملازمین میں خوشی کی لہر دیکھنے میں آرہی ہے ورک چارج ملازمین میں گریجویٹ سب انجینئرز کی تعداد 36کے قریب ہے ان کی سابق تنخواہ 88ہزار اور موجودہ تنخواہ 97ہزار جبکہ 124کے قریب سب انجینئرز جن کی تنخواہ 46ہزار اور نئی تنخواہ 52ہزار روپے جونیئر کلرک سابق تنخواہ 39ہزار اضافہ کے بعد 43ہزار اسسٹنٹ پائپ فیٹر کی سابق تنخواہ 32 ہزار نئی تنخواہ 37ہزاراسسٹنٹ سپروائزر کی سابق تنخواہ 33ہزار نئی تنخواہ 37ہزار اسسٹنٹ کی سابق تنخواہ 46ہزار نئی تنخواہ 52ہزار کمپیوٹر آپریٹر کی سابق تنخواہ 41ہزار اضافہ کے بعد 46ہزار روپے تنخواہ سینئر اکاﺅنٹنٹ 46ہزار موجودہ 52ہزار اسی طرح وہیکل ڈرائیور کی سابق تنخواہ 36ہزار اور اضافہ کے بعد 40ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ دیگر کیٹیگریز ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اس وقت واسا میں 20کے قریب مختلف سکیل کے ورک چارج ملازمین مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیںورک چارج ملازمین نے ایم ڈی واسا اور دیگر انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
واسا ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ،ماہانہ 2 کروڑ سے زائد ادا کرنا ہونگے
















