لارڈ ولیم ہیگ آف آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

لندن:(مشرق نیوز)لارڈ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے ،2025کے آغاز میں 10 برس کےلئے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے۔

لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر بنے ، کنزرویٹو پارٹی لیڈر کے عہدے پر بھی فائزرہ چکے ہیں،خیال رہے عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کےلئے کاغذات جمع کرائے تاہم حتمی فہرست میں نام شامل نہیں تھا۔