راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا سمیت 16 گواہوں کو عدالتی گواہ کے طور پر بلانے کی درخواست کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے تفتیش کے دوران 16 گواہوں سے تفتیش کی ، گواہوں کو عدالتی گواہ کے طور پر طلب کیا جائے،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) پنجاب کو القادر یونیورسٹی کے ریکارڈ کے ساتھ بلایا جائے،آئیسکو جہلم اور دینہ کے 2 افسروں کے نام بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔
عمران خان نے 16 گواہوں کو بطور عدالتی گواہ بلانے کی درخواست دائر کردی
















