بشریٰ کی ضمانت میں توسیع، پشاور ہائیکورٹ نے گرفتاری سے روکدیا


پشاور: (بیورورپورٹ)بشریٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع ، پشاور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاءنے بشریٰ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا بشریٰ بیمار ہیں،عدالت پیش نہیں ہو سکیں۔

عدالت نے سابق خاتون اول کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا آئندہ سماعت پر حاضری معافی کی استدعا منظور نہیں کی جائےگی،بعدازاں عدالت نے بشریٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور 23 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔