سمارٹ افراد کیلئے ملازمتوں سے متعلق ایلون مسک کا عجیب اعلان

نیویارک (مشرق نیوز) امریکی بزنس مین ایلون مسک نے انتہائی ذہین انقلابیوںکیلئے نئی حکومت کی کارکردگی کی وزارت میں شامل ہونے کیلئے ملازمتوں کے ایک گروپ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت وہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پلیٹ فارم ایکسپر ایک متنازع اور عجیب و غریب پوسٹ میں مسک نے کہا کہ ہمیں ایک چھوٹی حکومت میں ایسے انتہائی ذہین انقلابیوں کی ضرورت ہے جو غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے ہفتے میں 80گھنٹے سے زیادہ مفت کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔