عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دوسرا مرحلہ، اپنے گھروں اور دلوں کو قرآن کی تلاوت سے روشن کرےں : علما کرام
رائیونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ عالمی تبلےغی اجتما ع کے دوسرے مرحلے میں مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ربےع الحق آف بنگلہ دےش، مولانا عبدالرحمان ،مولانا محمد اسماعےل گودرہ،مولانا زبےر الحسن نظام الدےن انڈیا،مولانا احمد لاٹ آف انڈےا،مولانا فاروق ودےگر نے کہا کہ نےکی کی دعوت دےنا اور برائی سے روکنا ےہی امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے ،معاشرے کی اصلاح کےلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے ،آج کا مسلمان ذلےل ورسوا ہورہا ہے پرےشانی اور آفات مےں گھرے ہوئے مسلمان نے اپنے رب سے ناطہ توڑ لےا ہے ،رب کی بجائے سبب پر ےقےن کرکے اپنی دنےا و آخرت تباہ کررہا ہے ،حقےقی خالق کو منا لےں ،احوال کی درستگی خود بخود ہو جائیگی ،اخلاق ،معاملات ،معاشرت سب کو اسلامی بنانے کی ضرورت ہے ،اغےار کی نقالی کو چھوڑ کر آقائے کائنات کی اطاعت کو اپنا لےنے مےں ہی دنےا و آخرت کی کامےابےاں ہےں ،آج اگر ہر مسلمان کا عقےدہ درست ہوجائے تو اللہ کی رحمتوں کا نزول شروع ہو جائے گا۔ علمائے کرام نے کہا کہ ناراض رب کو منانے کےلئے اس کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کےلئے نماز کو لازمی پکڑ لو ،دکھ تکلےف ،ہرحاجت کےلئے اپنے رب کو پکارےں، اسی سے مدد مانگےں وہ سنتا ہے وہی سننے والا ہے وہی مشکل کشا ،حاجت روا ہے ، اس کے علاوہ کوئی دےنے والا نہےں۔دوسری طرف لاہور پولیس کی جانب سے تبلیغی اجتماع رائیونڈکے دوسرے مرحلے کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں، 03 ایس پیز،10 ڈی ایس پیز،41 ایس ایچ اوز،252 اَپر سبارڈینیٹس سمیت 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ شرکاءکی راہنمائی کیلئے پنڈال میں 15 مقامات پرپولیس کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ پنڈال میں داخلے کے لئے 02داخلی راستے مختص، 06مقامات پرناکے اور40واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیںجبکہ مسلسل مانیٹرنگ کے لئے پنڈال کے اطراف میں200سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے لئے بھر پور سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی مرکز کے داخلی گیٹس،خیمہ بستیوں، پنڈال، پارکنگ سٹینڈز اور اطراف میں جاری سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منتظمین کے تعاون سے جلوس کے شرکاءکی چیکنگ کے عمل کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شرکاءکو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کے بعد مرکزی پنڈال میں شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔سی سی پی او لاہور نے اجتماع کی سکیورٹی، پارکنگ اور ٹریفک کے مربوط انتظامات عمل میں لائے جانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو، موبائل اسکواڈ و دیگر پٹرولنگ گاڑیاں متواتر گشت کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سپروائزری افسران مرکزی پنڈال،خیمہ بستیوں اور پارکنگ سٹینڈز سمیت تمام اہم پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران اجتماع کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔انہو ں نے کہاکہ پولیس افسران اور اہلکار انتہائی چوکس رہیں، مشکوک افراد، سامان اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شرکاءچیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس کے جوانوں سے تعاون کریں۔ انہوں نے پولیس ٹیموں کورائیونڈ اجتماع سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔
اپنے گھروں اور دلوں کو قرآن کی تلاوت سے روشن کریں : علما کرام

















