عوام کافیصلہ قبول، 20جنوری کو پرامن انتقال اقتدار ہوگا،جوبائیڈن


واشنگٹن :(خواجہ فاروق) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کملا ہیرس کی شکست بڑا دھچکا،عوام کافیصلہ قبول ہے، 20 جنوری کو پرامن انتقال اقتدار ہوگا۔

صدارتی انتخابات کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہاامریکہ کا الیکٹورل سسٹم شفاف ہے،عوام کے انتخاب کو قبول کرتے ہیں،انتخابات میں شکست کا مطلب یہ نہیں ہار مان لیں گے، کملا ہیرس نے بہترین انتخابی مہم چلائی، تاریخی صدارت کی ،مضبوط ملکی معیشت چھوڑ کر جارہے ہیں۔