وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکہ حوالگی کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکہ حوالگی کا امکان مسترد کردیا۔

خواجہ آصف نے ایکس پر کہابعض افراد کا خیال ہے امریکہ سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو حوالے کر دیا جائےگا ،پاکستان انکار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا،نواز شریف کو کال کےساتھ 5 ارب ڈالر کی آفر بھی تھی مگر انہوں نے انکار کرکے ایٹمی دھماکہ کیا جبکہ مشرف کو کال آئی تو لیٹ گیا ۔

وزیر دفاع نے 9/11 والی جنگ بند ہوچکی ، افغانستان میں امن ہے لیکن پاکستان دہشتگردی کی شکل میں نتائج بھگت رہا ہے،بیانات دینے والے وہ لوگ ہیں نواز شریف نے جب انکار کیا تو ساتھ تھے، مشرف نے جب ہتھیار ڈالے تو ساتھ تھے۔