واشنگٹن: ( ) بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت بھی دی۔
بائیڈن اقتدار کی منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صدر جو بائیڈن جمعرات کو امریکی عوام سے خطاب کریں گے۔
صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ امیدوار و نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات بھی کی اور ملک کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔
بائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
















