شکست تسلیم،جدوجہد جاری رکھیں گے:کملا ہیرس

واشنگٹن: ( ) کملا ہیرس نے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی۔

ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے شکست کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے، الیکشن نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، جدوجہد امریکہ کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔

کملا ہیرس نے کہا ٹرمپ کو بتایا اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے مدد کروں گی، اپنے ملک کیلئے جدوجہد ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اہم ترین چیز یہ ہے آپ کبھی ہمت مت ہاریں۔

ڈیموکریٹک امیدوار نے کہا جمہوریت اور قانون کی عملداری کیلئے لڑتے رہیں گے، انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، جمہوریت کا اصول ہے ہارو تو قبول کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہوتا ہے۔