پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 40فیصد رقم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا، آخری کال ہوگی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا گورنر سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، وزیرکی حلف برداری تقریب میں غیررسمی ملاقات ہوئی،9نومبر کو صوابی جلسے میں بحیثیت صوبہ پی ٹی آئی پر ہونے والے ظلم پر قرار داد پیش کریں گے، فائنل کال کے بعد جب تک حق نہیں ملتا تب تک کوئی واپس نہیں جائے گا، نکلیں گے تو وہی بندہ آئے جو گھر بتاکر آئے واپسی آزادی کےساتھ ہی ہوگی۔
عمران نے تاریخ کااعلان کیا تو پورا ملک نکلے گا، آخری کال ہوگی، گنڈا پور
















