اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم سے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے روسی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024 میں پاکستان، روس کمیشن کا اجلاس تعاون کو وسعت دینے میں اہم ثابت ہو گا۔
پاکستان، روس تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے: وزیراعظم شہبازشریف
















