اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی حساس امریکی معلومات لیک


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی حساس امریکی معلومات لیک،تحقیقات کاآغاز کردیا گیا،خفیہ معلومات مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر نامی ٹیلی گرام اکاونٹ پر شائع کی گئیں، 15 ، 16 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام اکاونٹ پر اپ لوڈ ہونےوالی دستاویزات وائرل ہونے کے بعد امریکہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،لیک اسرائیلیوں کو ناراض کرنے کا باعث بنے گی،امریکی عہدیدار نے کہاخفیہ دستاویزات امریکہ کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں۔

دستاویزات میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیلات کے علاوہ ہتھیاروں کی نقل و حمل کی معلومات بھی شامل ہے،دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت اور قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، حکام تفتیش کر رہے ہیں دستاویزات تک کس کی رسائی تھی،لیک ہونا بہت ہی تشویشناک ہے،دستاویز میں اسرائیلی فضائیہ کی مشقوں کا ذکر بھی ہے جن میں ہوا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل شامل ہیں۔