سینیٹرزغائب ہیں،مینگل،غلط بیانی نہ کریں،حکومتی وسکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہاہے 2سینیٹر بیٹوں سے غائب، نسیمہ احسان کے اہلخانہ یرغمال،کسی آئینی ترمیم کاحصہ نہیں بنیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے وفد سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ایک ماہ سے ہنگامی صورتحال ہے، آئینی ترامیم خفیہ طریقے سے لائی جارہی ہیں، حکومت کی تمام تر توجہ آئینی ترمیم پر لگی ،1973 کے آئین کو 51 سال ہوچکے ہیں تاہم ایسی کون سی مصیبت آگئی جو راتوں رات، خفیہ طریقے سے ترمیم کی ضرورت پیش آگئی ،آئین کوئی خفیہ دستاویز نہیں لیکن حکمران طبقے کوپبلک کرنے میں شرم آرہی ہے۔

اختر مینگل نے کہا2سینیٹرز اور بیٹے 5دن سے غائب ہیں، خاتون سینیٹر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر وزیراعظم کے ظہرانے میں بلایا گیا کیا یہ ووٹ کی عزت ہے؟،گن پوائنٹ پر کبھی مذاکرات کیے نہ کریں گے، حکومتی اقدام نے میرے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی توثیق کردی،قومی، صوبائی اسمبلی یا پھر سینٹ میں بیٹھے کسی بھی رکن کی کوئی حیثیت نہیں ۔

دوسری جانب حکومتی و سکیورٹی ذرائع نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اختر مینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں،سربراہ بی این مینگل نہ صرف آزادی سے گھوم پھر رہے بلکہ میڈیا سے بات چیت بھی کر رہے ہیں، حیرانی ہے وہ پارٹی پر ہونے والے ظلم و جبر کی افسانوی داستان بھی سنا رہے ہیں،سینیٹر نسیمہ احسان پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہیں، 2دن پہلے اجلاس میں بھی حاضر تھیں، سینیٹر قاسم رونجھو بھی گھر پر موجود ہیں، تھوڑی دیر پہلے قاسم رونجھو کے بیٹے نے اپنے والد کی خیر خیریت کی پوسٹ کی،اختر مینگل میڈیا پر بیانیہ بنانے کی بجائے جمہوری رویوں بشمول مشاورت پر زور دیں۔