عمران مکمل صحت مند، بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں،جیل انتظامیہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان مکمل صحت مند، بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں،اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے پھیلائی جانےوالی خبروں کو بے بنیاد قرار دےدیا۔

حکام نے کہا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم ، خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہوتی ہے، بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کےلئے قیدی کک فراہم کیا گیا ، پروفیشنل قیدی کک ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا مرضی سے تیار کرتا ہے۔

اڈیالہ انتظامیہ نے کہابانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن ،رات کو دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں،کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے ،جیل میں متعین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں 3مرتبہ معائنہ کرتے ہیں، 2ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں، 2روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا،حکام نے کہابانی پی ٹی آئی کو اخبار فراہم کیا جاتا ہے، روزانہ 2گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔