وکٹوریا :(مشرق نیوز)ہانگ کانگ میں پاکستانی نژاد شہری قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔
پرتشدد واقعہ شاٹن میں شوئی چوئن او سٹیٹ میں پیش آیا ،41سالہ جنوبی ایشیائی شخص پارکنگ گیراج کے دروازے پر زخمی حالت میں پایا گیا،ہانگ کانگ ایمرجنسی سروسز کو تقریباً صبح4بجے راہگیروں نے آگاہ کیا۔
مقامی افراد کے مطابق جائے وقوعہ سے زمین پر خون کے نشانات کےساتھ ٹول بیرئیر کے قریب خون آلود قمیض بھی ملی جو حملے کی شدت کو ظاہر کرتی ہے،ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے متاثرہ پاکستانی شہری پر چاقو بردار 2افراد نے حملہ کیا، مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی گئی،حملے میں زخمی ہونےوالے شخص کی شناخت شعیب معروف کے نام سے ہوئی ،اہلخانہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔
ہانگ کانگ ، پاکستانی نژاد شہری قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
















