نیویارک:(خواجہ فاروق)کرپشن الزامات پر میئر نیویارک کے ایڈوائزر احسن چغتائی کو برطرف کردیا گیا،ایف بی آئی نے موبائل فونز قبضے میں لیکر تحقیقات کاآغاز کردیا،جلد گرفتاری کاامکان ہے۔
پاکستانی حلقوں نے کہاہے اپنے والد کو امریکہ سے ڈی پورٹ کرانے والے احسن چغتائی ایرک ایڈمز کےساتھ کیسے مخلص ہوسکتاہے؟،ایڈوائزر ایڈوا ئزراحسن چغتائی نے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،کنسٹریشن کے ٹھیکے اور نوکریاں دلوانے کے جھانسے دے کر لوٹ مار کی گئی۔
پاکستانیوں نے کہا ڈائریکٹر ایف بی آئی مکمل تحقیقات کرکے احسن چغتائی کو کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ پاکستانی کمیونٹی بدنامی سے بچے اور آئندہ کسی کو ایسا کام کرنے کی جرات نہ ہو۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق افتخار بٹ نے بھی ڈے کیئر کے نام پر مبینہ طور پر کرپشن کابازار گرم کررکھاہے،ڈے کیئر سنٹر کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں،آئے روز فراڈ کے نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں،افتخار بٹ بڑھکیں مارتا ہے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا،پاکستانی کمیونٹی نے کہاافتخار بٹ،احسن چغتائی سمیت فراڈ اور لوٹ مار میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
کرپشن الزامات پر میئر نیویارک کے ایڈوائزر احسن چغتائی برطرف

















