عمرانی ٹولہ ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن، پاکستان بحران سے نکل کر خوشحالی کی طرف چل پڑا:رانا تنویر حسین

مریدکے (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی اوّلین ترجیح معیشت کی بحالی اور عوام پاکستان کو خوشحالی ہے جس میں کامیابیاں ملنا شروع ہوچکی ہیں، حکومت اور اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے پاکستان بحران سے نکل کر خوشحالی کی طرف چل پڑا ،عمران خان کا ٹولہ اب بھی ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہا ہے، اسکے پیچھے وہ غیر ملکی قوتیں ہیں جو پاکستان کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریدکے کے گاﺅں کرتو میں سابق جج انسداد دہشت گردی عدالت اور موجودہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا چوہدری اعجاز بٹر کے والد اور سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ضیافت علی بٹر کے تایا چوہدری نواز بٹر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا تنور حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ سب سے زیادہ ترقی وخوشحالی میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف کے دور میں ہوئی مگر سازشوں کے ذریعے انہیں حکومتوں سے الگ کیا جاتا رہا، اب بھی جن مشکل حالات میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے میاں شہباز شریف نے حکومت لی اسکی مثال نہیں ملتی ۔میاں شہباز شریف نے نہ صرف پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اللہ کی رحمت سے دوبارہ خوشحالی کی طرف گامزن کیا ،دوست ممالک کا اعتماد بحال کیا ،سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیا ،پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین مقام پر پہنچ گئی ،دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ،سنہرا دور شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال میں عمران خان نے حکومت کرکے پاکستان کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا وہ نقصان پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،تمام ادارے خاص طور پر سپہ سالار آرمی چیف نے جتنی محنت کی ہے کسی مقام پر مثال نہیں ملتی ،حکومت اور اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے پاکستان بحران سے نکل کر خوشحالی کی طرف چل پڑا مگر عمران خان کا ٹولہ اب بھی ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہا ہے ،کیسی سیاست کی جارہی ہے پاکستان کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ،ہم کہتے ہیں سیاست کرو مگر عوام اور ملک کے مفاد میں کرو ،ان کا ایجنڈا غیر ملکی ایجنڈا ہے اس ایجنڈے کے پیچھے وہ غیر ملکی قوتیں ہیں جو پاکستان کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتیں ۔عمران خان اوراس کا ٹولہ وہ نقصان پہنچا چکا جو کسی دشمن نے آج تک نہیں پہنچایا ،عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکی نفرت کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ،عوم ہی اب پاکستان کا بدلہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی خوشحالی سے انشااللہ اب کوئی نہیں روک سکتا ۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو مشورہ ہے کہ نفرت کی بجائے حہش کے ناخن لیں اور اپنے صوبہ کی عوام پر رحم کریں، اللہ تعالی نے انہیں موقع دیا ہے بڑھکیں مارنے کی بجائے کوئی نیکی کا کام کرلیں وگرنہ اسکی عوام حساب لے گی ۔خیبر پختونخواہ میں کرپشن لوٹ مار کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جارہا۔