بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، مسجد اور درگاہ شہید

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت مسلمانوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ گجرات میں مسجد اور قبرستان سمیت ایک مزار کو بھی شہید کردیا۔مقامی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں حکام نے صدیوں سے قائم ایک مسجد، مسلمانوں کے قبرستان اور ایک مزار کو شہید کیا۔گجرات کی انتظامیہ کی جانب سے نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کا نام دیکر مسجد اور مزار کو شہید کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے مسجد کو شہید کرنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا جس میں 70 ٹریکٹرز اور 10 ڈمپر شامل تھے جبکہ اس دوران بھارتی پولیس کے 1400 اہلکار بھی موجود رہے۔مسلمانوں کی جانب سے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا گیا تاہم انتظامیہ نے 70 سے مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔