لاہور: (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز کاغذات کی واپسی کے مرحلے میں شہزادہ پینل اور بھٹہ پینل کے امیدواروں کے اتفاق رائے سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعدچیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی نے ممبران الیکشن کمیٹی حامد ریاض ڈوگر اور اصغر چودھری کےساتھ انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
تمام امیدواروں بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں جن میں صابر اعوان صدر، شہزادہ خالد سینئر نائب صدر، احسان بھٹی نائب صدر، میاں علی افضل نائب صدر، رحمان بھٹہ جنرل سیکرٹری، طارق جمال فنانس سیکرٹری، جاوید حاکم، بابر بٹ اور خواجہ سرمد فرخ جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے جبکہ مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیاب ہونےوالے 9 امیدواروں میں آصف باجوہ، سلمان چودھری، حسیب رشید، عابد منظور، میاں نعیم، فاروق شہزاد، تنویراحمد ملک، ضیاءقصوری، عدیل مصطفی شامل تھے، چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پی یو جے(دستور) کے انتخابات،تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب

















