چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری سے 38 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقررو تبادلے

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 38ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر علی کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان ،سردار اقبال کو سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور،فیصل احمد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور ،راجہ شاہد ضمیر کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ، عاشق کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ڈی جی خان، عارف محمود خان کو پریذائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ IIلاہور،محمد اقبال کو پریذائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ IVفیصل آباد،رمضان کو پریذائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ VIIگوجرانوالہ،غلام حسین کو پریذائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ VIIIبہاولپور، چوہدری الیاس کو پریذائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ Xساہیوال،مسٹر اورنگزیب کو پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیو مر کورٹ شیخوپورہ،ارشد حسین بھٹہ کو پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ وہاڑی، اظہار الحق کو پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیو مر کورٹ ملتان، اکرم کو پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ ڈی جی خان ،شمشاد علی رانا کو پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سیالکوٹ، سید عمران رضا نقوی کو پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سرگودھا جبکہ مظہر سلیم کو پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ۔پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سیالکوٹ گلزار احمد خالد کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے ،تقرری کے منتظر ڈاکٹر محمد اقبال مشتاق الٰہی کی 30اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے بعدپریذائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ IVفیصل آباد،لاہور ہائیکورٹ میں تقرری کے منتظر محمد عاشق اور محمد رمضان فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں میں جاری اپنے کورسز مکمل کرنے کے بعد اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ دیگر تمام افسران کو 30ستمبر تک نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں تقرری کے منتظر 21ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اپنے متعلقہ پے سکیلز میں نئی تعیناتی تک مختلف اضلاع میں بطور او ایس ڈی تعینات ہوں گے ۔ جن میں قیصر نذیر بٹ میانوالی،اکمل خان سرگودھا،اکرم بہاولپور، امجد نذیر چوہدری وہاڑی،عتیق الرحمن ننکانہ صاحب،مسٹر اورنگزیب ساہیوال،عاشق خوشاب،کلیم خان شیخوپورہ،اقبال سیالکوٹ،ارف محمود خان چنیوٹ،سرداراقبال ڈوگر منڈی بہاﺅ الدین،خالد ارشد لاہور،صفدر علی بھٹی لاہور،ارشد حسین بھٹہ لاہور،عباس سرگودھا،عبد الرفیق لاہور،ملک اعجاز آصف راولپنڈی،راجہ شاہد ضمیر فیصل آباد،راجہ قمر الزمان راولپنڈی ،نوید احمد ڈی جی خان جبکہ محمد سلیم گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ میں ذمہ داری سنبھالیں گے۔