پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں: وزیراعظم شہبازشریف

نیویارک (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔ امریکہ میں پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی موومنٹ کے حوالے سے مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون پرشکرگزار ہیں۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کی کڑی شرائط پوری کردیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے۔ معاشرے کے محروم طبقے کیلئے پنجاب انڈومنٹ فنڈکااجراکیا جبکہ تعلیم کے فروغ کیلئے دانش اسکول کا قیام عمل میں لایاگیا۔ طلبا کو ہنرمند بنانے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے، پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جوکہ بڑا چلینج ہے۔