کولمبو:(مشرق نیوز) ساجیت پریما داسا کو شکست،انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے پر مبنی مارکسی نظرئیے کے حامی انورا کمارا نے اپنے مدمقابل اپوزیشن رہنما ساجیت پریما داسا کو شکست دی۔
فتح کے بعد انورا کمارا نے کہاترقی و استحکام کے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے ،سنہالیوں، تاملوں، مسلمانوں اور تمام سری لنکن شہریوں کا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔
انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب، ساجیت پریما داسا کو شکست
















