اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد:( ) عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کے اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے زلفی بخاری کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا 4 کنال کا پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا۔