چناب نگر (رپورٹ: انس نعمان عثمانی/ نمائندہ خصوصی) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں منعقد ہو نے والی 37 ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس تحفظ ختم نبوت کیلئے تجدید عہد، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام و سربلندی کی دعاو¿ں کے ساتھ گذشتہ رات تہجد کے وقت اختتام پذیر ہوگئی، ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے نعرہ تکبیر اللہ اکبر،ختم نبوت زندہ باد،اسلام زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہوگئے۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن کی آخری نشست کی صدارت مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(مدینہ منورہ)نے کی۔کانفرنس کی تیسری نشست بعد نماز عصر وقفہ سوالات و جوابات کی ہو ئی، چوتھی نشست بعد نماز مغرب اصلاحی بیان و مجلس ذکر کی منعقد کی گئی جبکہ اختتامی نشست بعد نماز عشاءہو ئی۔سالانہ ختم نبوت کا نفرنس سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر دشمن کی نظر ہے،قادیانی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، قادیانی1973ءکے آئین میں متعین کئے گئے اپنے سٹیٹس تسلیم کر تے ہو ئے پاکستان سے وفادری کا اعلان کر یں، بلوچستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو حکومت وریاست پوری قوت سے رو کے۔ دہشت گردی میں شہید ہو نے والے سکیورٹی ادروں کے نوجوانو ں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں، ملک عزیز پاکستان کے نظریہ و جغرافیہ کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بیرونی قوتوں کے آلہ کار پاکستان کے استحکام کے خلاف خوفناک سازشوں میں مصروف عمل ہیں،ملک کو معاشی طور پر مفلوج کر نے کیلئے شیعہ سنی فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے،جو پورے ملک کو فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیل دے گی،حکومت فی الفور نوٹس لے،1953اور 1974کے عظیم شہداءختم نبوت کی قربانیاں شمع رسالت کے پروانوں کیلئے مشعل راہ ہیں،رسول کی عزت و حرمت کٹ مرنے والوں کا نام ہمیشہ تابندہ درخشندہ رہے گا،6ستمبر ملکی سرحدوں کی دفاع کا دن ہے اور 7ستمبرختم نبوت کی سرحدوں کے دفاع کا دن ہے، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(مدینہ منورہ) نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ساتھ پاکستان کے تحفظ مقصد کا حصول بھی لازمی ہے،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لئے شفاعت نبوی کا ذریعہ ہے، قادیانی فتنہ کا تعاقب ہر محاذ پر جا ری رکھیں گے،عالمی سطح پر ختم نبوت شعور آگاہی مہم مزید تیز کر نے کی ضرورت ہے۔ مولانا پیر حبیب اللہ نقشبندی نے کہا کہ حضور سے محبت ایمان کی بنیاد ہے،جناب رسول اللہ کے آخری نبی ہیں،ختم نبوت پر مرمٹنا اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں، پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کسی کو فرقہ واریت کی آڑ میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،ختم نبوت کے باغی قادیانی اپنی آئینی حیثیت تسلیم کریں،مجلس احرارا سلام کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کی کامیابی دراصل شہدائے ختم نبوت کے خون کا ثمرہ ہے،قادیانی پاکستان کے آئین و دستور کو ہی نہیں مانتے تووہ پھر حقوق کس کے مانگ رہے ہیں،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا کہ قانون توہین رسالت کو ختم کرنے کیلئے عالمی استعمار ایک عرصہ سے سازشیں کررہا ہے، آئین پاکستان پر مکمل عمل داری میں ہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی،استحکام و سلامتی کیلئے اپنا مثالی کردار ادا کرتے رہیں گے۔مولانا پیر مسرور نواز جھنگوی نے کہا کہ ختم نبوت کے ساتھ محبت ہی جناب نبی کریم سے محبت ہے،دائمی کامیابی دین اسلام میں ہی ہے، امن و امان کے پائیدار قیام کیلئے اپنے اداروں کے ساتھ ہیں مکمل تعاون کریں گے،جماعت اسلامی کے رہنما علامہ جاوید قصوری نے کہا کہ حکومت اور سیاست دان قادیانیت کو تحفظ دے رہے ہیں،یہ سلسلہ بند کیا جائے، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر و نگران و منتظم اعلیٰ مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت و ملک کے غداروں کو کوئی معافی نہیں،ختم نبوت کا دفاع و تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے،سات ستمبر یوم تجدید عہد ہے،اس کو سرکا ری سطح پر منایا جا نا چاہئے اور عام تعطیل کا اعلان کرنا چاہئے۔ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما مولانا علامہ شفیق پسروری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور دینی تعلیمات و اسلامی اقدار اور علماءکرام کو دیوار سے لگانے کی سازشیں امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلامی شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کے استعمال سے منع کیا جائے۔حافظ اللہ یار سپراءایڈووکیٹ نے کہا کہ آج قادیانیوں سمیت تمام باطل قوتیں مل کر مسلمانوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اب مسلمانوں کو مکمل بیدار ہو کر باطل قوتوں کے خلاف قانونی جنگ سے راستہ روکنا ہو گا، قادیانی، عیسائی،یہودی ہندو اور دیگر کفار سب ملکر ایک منصوبہ بندی کے تحت ہمارے پیارے آقا حضرت محمد کی مختلف طریقوں سے گستاخی اور توہین کر رہے ہیں،بریلوی مکتب فکر کے مولانا مفتی عبد الشکور رضوی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ناموس رسالت کا قانون بنایا جائے اور اس قانون سازی میں ہم بنیادی کردار ادا کریں گے۔ مولانا قاری احمد علی ندیم نے کہا کہ قادیانی بیورو کریٹس ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کو ختم کر کے سیکولر سٹیٹ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،مولانا قاری محمد سلما ن عثمانی نے کہا کہ آئی ایم ایف،ورلڈ بنک سے آزادی حاصل کر کے اور سودی معیشت سے نجات پاکر اسلام کے عظیم اقتصادی،معاشی نظام پر عمل کیا جائے۔مولانا یونس مکی نے کہا کہ 7ستمبر دفاع ختم نبوت اور فتح مبین کا دن ہے چونکہ اسی دن اللہ نے امت مسلمہ کو کامیا بی عطا فرمائی یقینایہ تاریخ ساز دن ہے پو ری دنیا میں ختم نبوت کا پیغام پہنچا نا وقت کا تقاضا ہے،مولاناسمیع اللہ حسینی نے کہا کہ قادیانی بلا شبہ عالمی فتنہ ہے یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا مطالبہ ملت اسلامیہ کا دیرینہ مطالبہ تھا،مولانا احسن رضوان عثمانی نے کہا کہ 7ستمبر تاریخ ساز دن بھی ہے یوم تشکر بھی ہے اور یوم تجدید عہد بھی ہے سب کو یکجان ہو کر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر نی چاہئے،ہمیں اپنے نبی کی عزت کیلئے اپنی جانیں اولادیں،اپنا تن من دھن قربان کر دینا چاہئے، اسکے بعد ہی ہم شفاعت کے مستحق ٹھہر سکتے ہیں،قاری یوسف قاسمی،مولانا ابوبکر،محمد حنیف مغل، مولانا عمر عثمان،قاری عبدالرحمان،مولانا ملک خلیل احمداشرفی، ودیگر نے کہا کہ قادیانی فتنہ صرف اعتقادی ودینی نہیں،سیاسی و معاشرتی بھی ہے،اور ہر پہلو سے اس کے تعاقب کر نے کی ضرورت پہلے سے زیا دہ ہے، قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنایا جائے، امتناع قا دیانیت آرڈیننس پرسختی سے عمل در آمد کرایا جائے، چناب نگر اس وقت پاکستان میں دوسرا اسرائیل ہے اور ایک الگ ریاست کا نمونہ پیش کر رہا ہے حکومت چناب نگر میں اپنی رٹ قائم کرے۔ شعراءکرام عبدالشکورربانی برادران، طاہر بلال چشتی نے خصوصی طور پر ختم نبوت کانفرنس میں نعت رسول مقبول سے سامعین کے دلوں کو حضور کی محبت سے منور کیا،رات کے آخری حصہ میں مولانااحسن رضوان نے قرار دادیں پیش کیں جن کو سامعین نے منظور کیا،بعد ازاں مولانا الیاس چنیوٹی کی رقت آمیز دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔ انہوں نے عالم اسلام اور استحکام پاکستان فلسطینی،کشمیری و دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کروائی۔اس کے بعدتہجد کے وقت کانفرنس اختتام پذیر ہو ئی۔
بیرونی قوتوں کے آلہ کار ملکی استحکام کیخلاف خوفناک سازشوں میں مصروف ہیں: علماءکرام
















