لندن :(مشرق نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے پی ڈی ایم دورحکومت میں آئی ایم ایف چاہتا تھا پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب، پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اسحاق ڈار نے کہابرطانوی نائب وزیر اعظم و دیگر رہنماو¿ں سے ملاقاتیں مفید رہیں،سابق وفاقی وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے یورپ میں پی آئی اے پر پابندی لگوائی،قومی ائیر لائن جلد بحال ہوگی، پی آئی اے کی نجکاری پروازوں کی بحالی سے بڑا کام ہے، ہوابازی کے شعبے میں عالمی معیارات کی پاسداری کیلئے پرعزم ہیں، ہوابازی کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاوشیں کی جارہی ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینا ایجنڈے کاحصہ ہے، وطن عزیز کو آگے لیکر جانے کیلئے مشکل فیصلے بھی ہوں گے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی سنگل ڈیجٹ میںآگئی ،مسئلہ کشمیرہویا فلسطین پاکستان اپنی ذمہ داریاں اداکرتا رہے گا، اسلامو فوبیا کی روک تھام کیلئے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائی، کوششوں سے اسلامو فوبیا پراو آئی سی کا خصوصی نمائندہ مقررکیا گیا،نائب وزیراعظم نے کہامشرق وسطیٰ میں پائیدارامن دوریاستی حل سے ممکن ہے، پاکستان نے نہتے فلسطینیوں کیلئے مصر ،اردن کے ذریعے امدادی سامان بھجوایا، فلسطینی طلبہ کو میڈیکل کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے اپنے ملک میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہااپریل 2022 کے بعد سے ایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے،پتہ نہیں کب سیاسی طور پربالغ ہوں گے، ملک، اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا،منفی سیاست کرکے ملکی مفاد کو داﺅ پر نہ لگائیں ،بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، پی ٹی آئی دور میں فتنہ الخوارج کو پاکستان میں بسایاگیا ،دہشتگردی کا ہرصورت خاتمہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم نے کہاشہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے کوشاں ہیں ،پاکستان جلد خوشحال ملک ہوگا ،فتنہ الخوارج کا خاتمہ کرنے کےلئے سکیورٹی فورسز دن رات کوشاں ہیں،معاشی اشارئیے مثبت سمت میں گامزن ہیں ،معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















