برمنگھم:(مشرق نیوز)پاکستانی ڈاکٹرز کی سب سے متحرک تنظیم ”اپنے “کے زیر اہتمام پانچواں ہیلتھ کنونشن اینڈ گالہ ڈنرآئی سی سی برمنگھم میں ہو اجس میں مختلف ہیلتھ پروفیشنلز نے اپنے خاندانوں کےساتھ برطانیہ بھر سے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر ایم فیصل شامل ہوئے۔
صحت عامہ کے شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرز کو درپیش مختلف مسائل اور تدارک کےلئے پروفیشنلز نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جونیئرز کی رہنمائی کی،پاکستانی ڈاکٹروں کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت سے کیاجبکہ موجودہ صدر ڈاکٹر امیر خان نے تنظیم کی سالانہ کارکردگی اور مختلف شعبہ جات میں خدمات بارے دورو نزدیک سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی،میزبانی کے فرائض سیکرٹری جنرل اپنے ڈاکٹر سجاد راجہ نے سر انجام دئےے۔
خواتین ڈاکٹرز کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف کپڑوں،جیولری اور دیگر اشیاءکے سٹالز کابندوبست بھی کیاگیا ،معلومات کےلئے اپنے رائٹرز گلڈکا سپیشل سٹال بھی موجود تھا، معروف پاکستانی سنگرو سونگ رائٹر علی ظفر نے اپنے پرانے اور نئے گیتوں سے ہال میں موجود شرکاءکو بے حد محظوظ کیا ،ہر کوئی ناچتا ،گاتا اور دم نے پورے ہال میں ایک سحر تاری کر دیا ،شرکاءنے خوبصورت آواز اور انداز کے مالک پاکستانی سنگر کو خوب داد و دتحسین سے نوازا ، اس مو قع پر قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم کامران احمد ملک ،وائس قونصل بختاور میر ،سابق ایم پی و گورنر پنجاب چودھری سرور ،مسزشمائلہ نعیم،ڈاکٹرنعیم جان ڈاکٹر عائشہ شریف ،ڈاکٹر کملہ حیدر ،ڈاکٹر سہیل قریشی ،ڈاکٹر مبشر چیمہ ،ڈاکٹر جمیلہ شاہد ،ڈاکٹر شاہد لطیف ،ڈاکٹر کاشف ،فہیم بھٹی ،ایم رضا ،شمع منہاس اور دیگر بھی موجو دتھے۔،
پاکستانی ڈاکٹروں کی متحرک تنظیم کا پانچواں ہیلتھ کنونشن اینڈ گالہ ڈنر
















