اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کردی،ن لیگ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین کو آگاہ کردیا گیا ،معاملے کی ذمہ داری قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل کو سونپ دی گئی اور بیرون ملک موجود اراکین کو واپس بلا لیاگیا ،ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کسی بھی رکن کوبیرون ملک جانے سے بھی روکدیا گیا۔
مشترکہ اجلاس،حکومتی اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

















