گردوارہ بھائی صاحب کی 13 ایکڑ سرکاری زمین جعلسازی سے دوسری پارٹی کو منتقل

لاہور (علی جنید) گردوارہ بھائی صاحب کے نام سے منسوب 1999ءمیں لیز پر دی گئی 13 ایکڑ زرعی اراضی کی لیز متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے جعلسازی کے ذریعے کسی دوسری پارٹی کو منتقل کر دینے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ قائم مقام چیئرمین سیکرٹری بورڈ خاموش تماشائی دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 1999ءمیں متروکہ وقف املاک بورڈ نے گردوارہ بھائی صاحب کی زمین 13 ایکٹر صنعتی یونٹ پراجیکٹ کو 30 سالہ لیز پر دی گئی تھی اب جبکہ مذکورہ لیز ختم ہونے میں 4 برس کا وقت باقی رہ گیا ہے اور اس رقبہ پر کسی قسم کا صنعتی یونٹ نہ لگا ہے اور پہلے کی طرح زرعی رقبہ ہی رہا ہے تو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور اکرم جوئیہ نے دوسری پارٹی کے ساتھ ملکر کاغذات میں جعلسازی کے ذریعہ منتقل / فروخت کر دی ہے جبکہ حیرت کی بات ہے کہ ٹی ایم اے کو بلااختیار تعمیر کیلئے NOC بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ 26 سال سے مزکورہ رقبہ کی تعمیر نا کرنے پر متروکہ وقف املاک نے اسکی لیز بھی کینسل نہیں کی ہے جو کہ مجرمانہ فعل کے مترادف ہے۔ اس 13 ایکٹر پر محیط سرکاری رقبہ کا خسرہ بالترتیب 3997، 4000، 4537، 4541، 3552، 4566، 3996، 4534، 4554، 4536، 4561 اور 4567 پر مشتمل ہے اور ان خسرہ نمبروں سے قائم مقام چیئرمین کو اس انکوائری میں مدد مل سکتی ہے اور اگر ممکن ہے تو موقع کا وزٹ کیا جاسکتا ہے۔ کیا سیکرٹری بورڈ فرید اقبال اور قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان کیوں خاموش تماشائی دکھائی دیتے ہیں جبکہ اصل صورتحال متروکہ وقف املاک میں یہ پیدا ہوچکی ہے کہ فرید اقبال پاکستان بھر سے تعلق رکنے والے متروکہ وقف املاک کے دفاتر تک اپنا حصہ وصولی کیلئے نہ صرف رابطہ کرتے ہیں بلکہ وہاں خود بھی پہنچ جاتے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارہ کیوں ایسے معاملات میں چپ ہے۔