سرگودھا (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے تنگ ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا جن میں دو جاں بحق اور ایک کو بچا لیا گیا۔ چک رائب کے توقیر احمد کی شادی مہوش ہوئی تھی کہ حالات سے تنگ شوہر محنت مزدوری کیلئے فیصل آباد چلا گیا اور گھریلو خرچہ نہ بھجوانے پر میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہونے لگا گزشتہ روز بجلی کا بل ادا نہ ہونے اور مہنگائی کے ہاتھوں مجبور بیوی نے شوہر کو خرچہ کیلئے فون کیا توتکرار سے دلبراشتہ ماں نے تینوں بچوں 7 سالہ سفیان احمد، 5 سالہ سبحان احمد اور 10 سالہ محمد اویس احمد کو پانی کے ساتھ گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں جن کوحالت غیر میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال منتقل کر دیا گیا جہاں فوری طبی امداد دے کر محمد اویس احمد کو بچا کر دو بچوں سفیان احمد اور سبحان احمد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس تھانہ ملکوال مصروف تفتیش ہے۔
سرگودھا، بجلی بلوں، مہنگائی سے تنگ ماں نے 3 بچوں کو زہر دے دیا، 2 جاں بحق
















