عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: کمشنر ساہیوال
ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کے نشیبی علاقوں میں کھڑے بارش کے پانی کا نوٹس، پانی کی فوری نکاسی کیلئے اقدامات، جھال روڈ پر سیوریج اوورفلو کے مسئلے کو فوری حل کےا جائے، عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام ادارے ملکر اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، شہر بھر مےں پی اے اےچ کی جانب سے جاری شجرکاری مہم پر اظہار اطمےنان۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مےں پسپ پروگرام اور مےونسپل کارپورےشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اےڈےشنل کمشنر کوآرڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر، ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، چےف آفےسر مےونسپل کارپورےشن شےخ اشفاق احمد سمےت دےگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے شربت بازار، دےپالپور بازار،بےرون سوڑی گلی،جناح چوک،پاشاسٹرےٹ، موروالا چوک، فرنےچر بازار سمےت دےگر نشےبی علاقوں مےں بارش کے کھڑے پانی کی فوری نکاسی ےقےنی بنانے کی ہداےت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکاےات کے پےش نظر شہر مےں تجاوزات کے خلاف جاری کاروائےوں کو بلا تفرےق جاری رکھا جائے گا۔چےف آفےسر کارپورےشن شےخ اشفاق احمد نے اجلاس کو بتاےا کہ جی ٹی روڈ پر صفائی کا کام تےزی سے جاری ہے جس مےں مےونسپل کارپورےشن، ضلع کونسل اور پی اےچ اے کا سٹاف مصروف عمل ہے۔ڈی جی پی اےچ اے نے بتاےا کہ پی اےچ اے کی جانب سے شہر بھر مےں شجرکاری بھرپور انداز سے جاری ہے جس پر کمشنر شعےب اقبال سےد نے اطمےنان کا اظہار کےا۔
















