غزہ کیلئے عطیات کی مالیت 185ملین ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے،سعودی نائب وزیرخارجہ

ریاض (مشرق نیوز) سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے کہاہے کہ غزہ کو دئیے جانے والے عطیات کی مالیت 185ملین ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔غرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے مختلف سطحوں پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور امت مسلمہ کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کےلئے وسیع افق اور وسیع تر علاقوں میں مشترکہ اسلامی اقدامات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کے ذریعے وہاں کے باشندوں کو امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔نائب وزیر خارجہ نے سوڈان کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے حوالے سے سعودی عرب کے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یمن کے حوالے سے کہاکہ سعودی حکومت، یمن کے بحران کے حل اور وہاں امن کی بحالی اور سلامتی و استحکام کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔