سیشن جج سیالکوٹ اہلیہ سمیت ٹریفک حادثے میں زخمی

چکوال: (مشرق نیوز) سیشن جج سیالکوٹ اہلیہ سمیت ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔


موٹروے پولیس کے مطابق سیشن جج اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آگیا،شوکت علی اور اہلیہ زخمی ہوگئیں، ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا ،حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا۔