پیرس (مشرق نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔فرانس کی عدالت نے ٹیلی گرام کے بانی کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس سٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔واضح رہے کہ الزامات ثابت ہونے پر پاو¿ل دورو کو 10 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاول کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی تھی۔ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو کو 12 الزامات کے تحت 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو ضمانت پر رہا، فرانس چھوڑنے پر پابندی

















