پشاور:(بیورورپورٹ)سابق صدر عارف علوی نے پارٹی میں اختلافات ختم کرانے کامشن سنبھال لیا۔
عارف علوی نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ناراض پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور پارٹی رہنماﺅں کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کےخلاف بیانات دینے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق عاطف خان سمیت دیگر رہنماﺅں نے عارف علوی کو مخالفانہ بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔
علوی نے پارٹی میں اختلافات ختم کرانے کامشن سنبھال لیا

















