لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر کمزور طبقے کی آواز بن گئیں،سپیشل افراد کےلئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا، وزیراعلیٰ کی موجودگی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کئے گئے،ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اخترمحموداور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے،بینک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا،پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے اداکیے جائیں گے ،پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے،مستحق خصوصی افراد کےلئے ہمت کارڈ میں خواتین کےلئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہے، مستحق خصوصی افراد کی معاونت کےلئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی ہے، مریم نوازنے ہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ نے کہامستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، سپیشل افراد ہمارے لیے بہت ہی خاص ہیں،مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ظفر وال میں پتنگ بازی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی شہری کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔
ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا، مریم نواز کا 15 ستمبر سے ادائیگی شروع کرنے کا حکم
















