بلوچستان دہشت گرد حملوں میں بھارتی میڈیا کا انتہائی شرمناک کردار، من گھرٹ کہانیاں چلاتا رہا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر شرمناک کردار ادا کیا،بلوچستان میں نام نہاد آزاد بلوچستان کا لبادہ اوڑھے دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی” را “کی مدد سے پاکستان میں معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو کمزور کرنے اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے،ذرائع کے مطابق بلوچستان میں تازہ ترین حملوں کے پیچھے بھی بھارتی خفیہ ہاتھ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کے دوران بھارتی میڈیا خوشیاں مناتا رہا اور اپنی طرف سے من گھڑت کہانیاں چلاتا رہا، اگست کی 25 اور 26 کی رات کیے گئے حملوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاونٹس پرخوشی منائی جاتی رہی، بھارتی میڈیا نے دہشت گرد حملوں کو غیرمعمولی کوریج دی،دفاعی ماہرین نے کہا ہے بھارتی میڈیا کی جانب سے تفصیلی اور پروپیگنڈا خبروں کا جاری ہونا واضح کرتا ہے کہ ان دہشت گردحملوں کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را “کی مکمل حمایت اور مدد شامل ہے،بھارتی میڈیا نے اپنے ہی انٹیلی جنس سورسز کو کوٹ کرتے ہوئے کہا بلوچ حملوں میں اس قسم کی توانائی اور ہم آہنگی پہلی بار دیکھی گئی ہے، بلوچستان میں ماہ رنگ بلوچ کی سربراہی میں مسنگ پرسنز کی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے،دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ماہ رنگ کو ہتھیار بنا کر معصوم شہریوں پر حملے کرا رہی ہے، ایکس اکاو¿نٹ پر بھی نیا پروپیگنڈا منظرعام پر آچکا ہے، بھارتی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرگنائزیشن ( بی ایل او) نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے 102 اہلکاروں کو ہلاک کیا، ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ایک طرف معصومیت کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گرد حملوں سے پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا رہی ہے، لاپتہ افراد کا بہانہ اور نام نہادآزادی کا ڈرامہ ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی منظم سازش ہے جو ناکام ہو چکی ہے۔