اسلام آباد، راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے مجھے پہلے بھی دو بار قتل کرنے کی سازش کی گئی، جیل میں چوتھی بار میرا عملہ تبدیل کردیا گیا، جو میرا کھانا چیک کرتا تھا اسے تبدیل کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں ہورہی، اگر بات ہوگی تو پاکستان کےلئے ہوگی،190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے سابق وزیر اعظم نے کہا کرکٹ واحد ٹیم سپورٹ ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے، یہ ایک سفارشی کو لے کر آئے اس نے کرکٹ تباہ کردی،ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کرایا، بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں، پنجاب میں چوری، ڈکیتی اور پولیس ملازموں کو شہید کردیا گیا، یہ 2008 کا نیب زدہ اور سفارشی ہے، دوسری جانب فارم 47 کی حکومت مسلط کردی، اس کا نزلہ بھی ایک خاص ادارے پر گررہا ہے، یہ اصلاحات نہیں کرسکے، نہ خرچ کم کیے نہ آمدن بڑھائی، یہ کام مینڈیٹ والی حکومت کرسکتی ہے جو ان کے پاس نہیں ہے، ان سب کے پیسے اور پراپرٹیز باہر ہیں یہ صرف قرض لے رہے ہیں، قرض لینے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ،دریں اثناءبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاو¿نڈز کیس میں 10ویں بار بھی نیب گواہ پر جرح نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاو¿نڈز کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وکلاءصفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں وکلاءصفائی نے مو¿قف اختیار کیا سینئر وکلاءمصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے اس لیے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کی جائے،عدالت نے 10ویں مرتبہ بھی نیب گواہ پر جرح نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا عدالت میں ہر تاریخ پر میڈیا ٹاک ہوتی ہے، سیاسی قیادت ملاقات کرتی ہے، پراسیکیوشن سمیت 200سے زائد ملازمین تعینات کیے جاتے ہیں، سماعت کے دوران صرف ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھتی،نیب کے وکلاءنے بھی وکلاءصفائی کی جانب سے دائر درخواست کی مخالفت کی، نیب وکلاءنے عدالت سے کہا کہ وکلاءصفائی گواہ پر جرح مکمل نہیں کر رہے، 12وکلاءکے وکالت نامے موجود ہیں، جو حاضر ہیں ان کی حاضری لگائیں اور پوچھیں یہ اس ریفرنس میں وکیل ہیں یا نہیں،وکلاءصفائی نے کہا ہم اس ریفرنس میں وکیل ہیں، عدالت نے استفسار کیا پھر آپ جرح کیوں نہیں کر رہے؟ وکلاءصفائی نے جواب دیا کہ جرح مرکزی وکلاءہی کریں گے،عدالت نے ریمارکس میں کہا اگر وکلاءصفائی حاضر نہیں ہوں گے تو ہمارے پاس قانونی پراسیس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، وکلاءصفائی نے استدعا کی ہمیں نیب گواہ پر جرح کیلئے مزید ایک موقع دیا جائے،دوران سماعت سابق خاتون اول بشریٰ نے عدالت کو بتایا میری بیرک میں چوہے ہیں، میں نماز پڑھتی ہوں تو چوہے چھت سے گرتے ہیں،بعدازاں عدالت نے وکلاءصفائی کی 3 ستمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی اور نیب گواہ پر جرح کیلئے وکلاءصفائی کو مزید ایک موقع دیتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔
مجھے 2 بار قتل کرنے کی سازش ہوچکی، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہوئی تو پاکستان کیلئے ہوگی: عمران خان
















