ایل ڈی اے میں آن لائن رہائشی بلڈنگ کی منظوری کا آغاز، تمام اضلاع میں روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے: مریم نواز

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن، ڈیجیٹل پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز کردیا،شہری ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں،نقشے کی منظوری کی درخواست، نقشہ اپ لوڈ، پراسسنگ، چالان سب آن لائن ہو گا،اعتراض کی صورت میں درستگی اور منظور شدہ نقشہ ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا،رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کےلئے شہریوں کو اب ایل ڈی اے دفتر آنے کی ضرورت نہیں،شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ اور ویب سائٹ lda. Gop. Pk پر جاکر اپلائی کر سکتے ہیں، مریم نوازنے کہاایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، پنجاب بھر کے اداروں کو ماڈرن لائنز پر ڈیجیٹلائز بنا رہے ہیں،شہریوں کو طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا، دستک پائلٹ پراجیکٹ کے بہترین رزلٹ مل رہے ہیں، بتدریج دائرہ کار کو وسعت دیں گے،سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کر رہے ہیں،آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام اضلاع میں روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی،مریم نواز نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ کو سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول چیکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس کے دوران پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا پنجاب میں اشیائے ضروریہ کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں،وزیر اعلیٰ نے صوبے میں پرائس کنٹرول پر اظہار اطمینان کیا اور انتظامی کاوشوں کو سراہا، مریم نواز نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ، اجلاس میں ہر ضلع میں اشیائے خور و نوش کے نرخوں کا الگ الگ جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے روٹی اور آٹا کے نرخ بھی معلوم کیے،مریم نواز نے کہا کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، صوبہ بھر کے عوام کو کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے،مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نوازنے حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری ؒ کی دینی و روحانی خدمات کو حرف عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا حضرت داتا گنج بخشؒ نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا ہے، مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری ؒ کے 981ویں عرس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔