حکومت پنجاب کسانوں کی خوشحالی اور ترقی کیلئے پرعزم ہے : کمشنر ساہیوال

ساہےوال (بےورورپورٹ)کمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی خوشحالی اور ترقی کیلئے پرعزم ہے اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات پر عمل پےرا ہےں۔وزےر اعلیٰ کے انٹرن شپ پروگرام برائے زرعی گرےجوےٹس کے تحت ساہےوال ڈوےژن مےں94سےٹوں کیلئے421درخواستےں موصول ہوئےں جن مےں سے369قبول کی گئےں جبکہ52کو مسترد کر دےا گےا۔ وزےر اعلیٰ کسان کارڈ کے تحت ڈوےژن بھر مےں70707کسانوں کو رجسٹرڈ کےا گےا ہے جن مےں سے46951کسانوں نے کسان کارڈ کیلئے دوخواستےں جمع کروائےں۔ کسان کارڈ کی رجسٹرےشن کیلئے لوگوں مےں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔گاو¿ں کی سطح پر لوگوں مےں آگہی پےداکرنے کیلئے نمبردارن کی معاونت حاصل کی جائے۔ کسان کو اےک ہی چھت تلے تمام زرعی سہولےات کی فراہمی کیلئے ماڈل اےگرےکلچر مالز کا قےام حکومت کا اچھا اقدام ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مےں انٹرن شپ سکےم برائے اےگرےکلچر گرےجوےٹس ، کسان کارڈ اور ماڈل اےگرےکلچر مالز کے قےام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس مےں اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو اعتزاز اسلم مارتھ،اے سی جنرل رائے فےصل عمران، ڈائرےکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر ، اےکسےن بلڈنگ فتح محمد وٹو سمےت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کےپٹن (ر) فرخ عتےق اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدےہ مہر نے بذرےعہ وڈےو لنک اجلاس مےں شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان گرےجوےٹس کو تربےت اور ملازمت کے موقع فراہم کرنا ہے جس سے کسانوں کو رہنمائی اور زرعی سہولےات فراہم ہوگی۔ اجلاس کو برےفنگ دےتے ہوئے ڈائرےکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے بتاےا کہ انٹرن شپ سکےم کے تحت ساہےوال ڈوےژن مےں 421دوخواستےں موصول ہوئےں جن مےں سے369قبول ہوئےں۔ انہوں نے بتاےا کہ ضلع ساہےوال مےں108، ضلع اوکاڑہ مےں175جبکہ ضلع پاک پتن مےں86درخواستےں موصول ہوئےں اور ساہےوال مےں105، ضلع اوکاڑہ مےں160جبکہ ضلع پاکپتن مےں84امےدواروں کے کے انٹروےوز کئے گئے۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ کسانوں کو ڈےڑھ لاکھ روپے تک آسان قرضہ جات فراہم کرنے کے سلسلہ مےں کسان کارڈ رجسٹرےشن کے لئے46951درخواستےں موصول ہوئےں جن مےں سے12756ضلع ساہےوال، 16592ضلع اوکاڑہ اور17603ضلع پاک پتن مےں موصول ہوئےں۔ انہوں نے بتاےا کہ کسانوں کو اےک ہی چھت تلے تمام زرعی سہولےات کی فراہمی کے سلسلہ مےں ماڈل اےگرےکلچر مالز کا قےام بھی عمل مےں لاےا جارہا ہے ۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر مےں پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پسپ حکام کو ہداےت کی ہے کہ کام کی رفتار کو تےز کےا جائے۔ سےورےج لائنےں ڈالنے کے ساتھ ساتھ ری فلنگ کا کام بھی مکمل کےا جائے ۔ غلہ منڈی کے سےورےج مسائل کو ترجےحی بنےادوں پر حل کےا جائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مےں پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا جس مےں اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر، ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد رسول، چےف آفےسر مےونسپل کارپورےشن شےخ اشفاق احمد سمےت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے پی اےچ اے حکام کو ہداےت کی کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بناےا جائے اور جی ٹی روڈ کی گرےن بےلٹس کو بھی بہتر کےا جائے۔ انہوں نے مےونسپل کارپورےشن حکام کو اندرون و بےرون لاری اڈوں پر صفائی کے بہترےن انتظامات کرنے، کوڑا کرکٹ کیلئے کوڑا دان لگانے اور مسافروں کے بےٹھنے اور پےنے کے ٹھنڈے پانی کے انتظامات کرنے کی ہداےت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر مےں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو بھی بلا تعطل جاری رکھا جائے ۔