لاہور: (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومتی معاہدے کا فالو اپ جاری ہے، 28اگست کو ملک گیر تاریخی شٹر ڈاﺅن ہوگا، حقوق کےلئے پوری قوم کو یک جان ہونا پڑے گا اسی صورت حکمرانوں کی لوٹ مار رکے گی،ن لیگ، پی پی اور اتحادیوں کو بتانا چاہتا ہوں، عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا پنجاب میں 2ماہ کےلئے 14روپے یونٹ کمی مونگ پھلی کا دانہ ہے، نواز شریف بادشاہ سلامت بن کر بجلی بل کم کرنے کے اعلان کی بجائے قوم کو بتائیں کیپسٹی چارجز کی مد میں کتنے روپے کھائے ، صرف شریف خاندان ومنظور نظر افراد کی آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز ختم ہوجائےں تو پورے ملک کے عوام کےلئے بجلی سستی ہوسکتی ہے،احسان یا خیرات نہیں،اصل لاگت کا تعین کرکے ٹیرف کم کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ظالمانہ نظام اور مسلط طبقے کی اجارہ داری ختم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، قومی ایجنڈا تشکیل دے کر رابطہ عوام مہم کا یکم ستمبر سے آغاز کررہے ہیں،سیاسی جماعتوںمیں مفادات کی لڑائی جاری ہے، کسی کو ایکسٹینشن کرانی ہے، کوئی نہ جیتی ہوئی سیٹیں حاصل کرنے کےلئے جوڑ توڑ کررہا ہے، عوام کو بجلی بلوں پر ریلیف دلانے سے لےکر آئی پی پیز اور آئی ٹی سیز کے تسلط کےخلاف کوئی بات نہیں کررہا، سب چپ ہیں مگر جماعت اسلامی خاموش نہیں رہے گی، پیچھا کریں گے۔
دریں اثناسکلز گالا ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہانوجوان قوت و مستقبل ،پوری دنیا کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،80فیصد آبادی 40،65فیصد 30سال کی عمر پر مشتمل ہے،کسی صورت مایوس نہیں ہوں گے،نوجوان امید نہیں یقین ہیں،بنو قابل کے تحت فری کورسز کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلائیں گے،بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















