سیالکوٹ: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کسی نے نہیں روکا،پی ٹی آئی نے ناکامی کے ڈر سے جلسہ خود منسوخ کیا،جھوٹا بیانیہ بنا کر ایک اور 9 مئی برپا کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاسیاسی ماحول ہر وقت گرم رہتا ہے، جلسے کی منسوخی کے بعد بشریٰ و دیگر رہنماوں کی گفتگو میڈیا پر سامنے آئی ،گفتگو نے ملک سے خلوص پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ،کوئی زہر دے رہاہے نہ ہی سپرنٹنڈنٹ سے کوئی گفتگو ہوئی ، صرف جھوٹا بیانیہ بنا کر ایک اور 9 مئی برپا کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہاملک کےخلاف بغاوت کا بیانیہ بنایا گیا ،مختلف بین الاقوامی اخبارات میں پیڈ آرٹیکل چھپوائے گئے، پی ٹی آئی والے صہیونی ایجنڈے کے تحت اقتدار میں آئے،ملک کو تباہی کے دہانے پہنچانے کا ارادہ تھا،9 مئی کی بغاوت کو اللہ پاک نے ناکام بنایا، ڈیڑھ سال ہوگیا مجرموں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، 9 مئی واقعات ہزاروں نہیں کروڑوں لوگوں نے دیکھے، ملوث عناصر کی شکلیں ویڈیوز میں واضح دیکھی جاسکتی ہیں،پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے، جلسہ کامیاب ہونا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔
خواجہ آصف نے کہاپی ٹی آئی کے سارے بیانیے ملک مخالف ہیں ،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جیلوں کی گفتگو چھپی نہیں رہتی، علی امین گنڈا پور بزدار نمبر ٹو ہیں، سواتی صاحب اچانک کہاں سے آگئے؟اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا، پی ٹی آئی نے ناکامی کے ڈر سے جلسہ منسوخ کیا۔
ایک اور 9 مئی برپا کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،خواجہ آصف
















