قاہرہ (مشرق نیوز) مصر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے کو مزید تشدد اور کشیدگی کی دلدل کی طرف جانے سے بچنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی کے ساتھ فون پر گفتگو میں غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے علاقائی صورت حال میں کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔مصری وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے قاہرہ کی انتھک کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی جنگ بندی ہونی چاہیے جس سے یرغمالیوں اور قیدیوں کا مسئلہ حل ہو خطے کو تشدد اور ایک نئی جنگ سے بچانے کا موقع ملے۔دونوں وزرا نے آنے والے دور میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
خطہ مزید تشدد اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا،مصر کا ایران کو پیغام
















