شاہینوں کوعبرتناک شکست،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف پہلی ٹیسٹ فتح ،تاریخ رقم

راولپنڈی:(ایم این پی)شاہینوں کو 10وکٹوں سے عبرتناک شکست،بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف پہلی ٹیسٹ فتح سمیت کر تاریخ رقم کردی۔

میچ کے آخری روز قومی بیٹرز تو چل میں آیا کے ڈگر پر چلتے ہوئے واپس لوٹتے رہے اور پوری ٹیم صرف 146پر ڈھیر ہوگئی،دوسری اننگز میںبڑے بڑے نام ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

کپتان شان مسعود 5،بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور ایم علی صفر پر چلتے بنے،رضوان نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 51رنز بناکرنمایاں رہے۔

مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 ،شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک شکار کیا،پہلی اننگز میں 117رنز کی برتری کے باعث بنگلہ دیش کو محض 30سکور کاٹارگٹ ملا ،مہمان ٹیم نے ہدف بغیر کسی نقصان کے با آسانی حاصل کرلیا،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔