لاپتہ بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی افسوسناک ہے: ہائیکورٹ

اسلام آباد: ( ) اظہرمشوانی لاپتہ بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی افسوسناک ہے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بازیابی کیس کی سماعت کا ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا 6 جون سے لاپتہ اظہر مشوانی کے بھائیوں کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکمنامے میں کہا ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا توقع ہے اٹارنی جنرل معاملے پر وزیر اعظم سے ملیں گے، حکومت کی جانب سے عدالت کے سامنے کمزور جواب دیا گیا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا عدالت کو امید نہیں یہاں تک اس ملک کا چیف ایگزیکٹو کیس کی طرف توجہ دے گا، فریقین کی طرف سے معاملے میں بے حسی افسوسناک ہے، درخواست گزار وکیل کے جزوی دلائل ہو چکے ہیں، آئندہ سماعت پر دستیاب بنچ کے سامنے کیس مقرر کریں۔