لاہور:(اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پنجاب کے عوام کو 2ماہ کےلئے خیرات نہیں چاہیے، بجلی کی اصل لاگت کا تعین کرکے پورے ملک میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے، 2،3مرتبہ وزیراعظم رہنے کے باوجود نوازشریف نے پھر علاقائی سیاست کی، حکومت کو بجلی و ٹیکسز پر ریلیف دینا پڑے گا۔
منصورہ میں نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاحکمران اپنی عیاشیاں بند کریں، 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون کریں گے، یکم ستمبر کو تمام صوبوں میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہوگا، فارم 47 اور 9مئی پر موقف واضح ،دوٹوک ہے، پی ٹی آئی نے فارم 47 پرسٹینڈ پر کمپرومائز کیا، لیگل ڈاکومنٹ کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات کی بجائے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا گیا، پی پی، ن لیگ ایک دوسرے کےخلاف ٹوئٹس کے ذریعے نوراکشتی میں ملوث ہیں، عوام سب جانتے ہیںدونوں جماعتوں نے ملکر ملک کا بیڑہ غرق کیا، رجیم چینج میں ملوث تھے آج بھی ایک ہیں، جماعت اسلامی کسی سے سیاسی و انتخابی اتحاد نہیں کرے گی، مشترکات پر رابطوں و بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا9مئی واقعات کے تمام کرداروں کو سامنے لایا جائے،عدالتی کمیشن بنے، تمام حقائق سے قوم آگاہ ہوں، عوام کیوں سکیورٹی تنصیبات تک پہنچے ،روکا کیوں نہیں گیا، روکنے والے کہاں تھے، سب حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہئیں،فوجی معاملات پر ادارہ جاتی احتساب کی حمایت کرتے ہیں، حق آئین نے فوج کو دیا البتہ اگر کوئی سیاسی معاملہ ہے تو عوام کو آگاہ کیا جائے، خفیہ نہیں ہونا چاہیے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















