ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت، فیض حمید فوجی تحویل میں، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف شکایات کے ازالے کےلئے پاک فوج کی جانب سے تفصیلی تحقیقات کی گئیں،تحقیقات کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت مناسب تادیبی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل (ر) فیض نے ریٹائرمنٹ کے بعد متعدد مواقع پر پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی، اس حوالے سے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق فوج کے کڑے ترین احتساب کے عمل کا کوئی ثانی نہیں، آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا، فوج ایک منظم ادارہ ہے اور ہمیشہ اپنے تگڑے انٹرنل اکاونٹیبلٹی کے میکنزم کی وجہ سے جانا جاتا ہے جس کی مثال ماضی میں ہمیں بارہا دفعہ ملتی رہی ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی پوری قوم نے دیکھا کہ کیسے فوج کا یہ احتساب کا کڑا عمل حرکت میں آیا اور انتہائیسرعت کے ساتھ چند ہی دنوں میں متعلقہ اور ذمہ دار لوگوں کو سزائیں سنا دی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح پہلے بھی کئی سینئر افسران کو آرمی رولز اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جا چکی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے یہ اسی سلسلے کا شاخسانہ ہے،فوج کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا بلکہ فوج اپنے کڑے احتسابی عمل کو کئی بار عملی جامہ پہلے بھی پہنا چکی ہے ،احتسابی عمل کی نظیر آپ کو کسی اور ادارے میں نہیں ملتی، فوج نے ایک بار پھر واضح طور پر ثابت کر دیا کہ کوئی بھی شخص چاہے وہ کتنے ہی اونچے عہدے پر کیوں نہ ہو، قانون سے بالاتر نہیں اور دوسری بات یہ کے پاک فوج کا احتسابی عمل بہت شفاف اور کڑا ہے جو فوری حرکت میں آ کر حقائق اور ثبوتوں کی روشنی میں، معاملات کو قانون کے مطابق سختی کے ساتھ نمٹاتا ہے،ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے،کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی ہے، جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی ہی بڑی ذمے داری بھی ہوتی ہے اور احتساب کا عمل بھی اتنا ہی سخت ہوجاتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہمیں اپنے اکاو¿نٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے، ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔
مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنانے کہا فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کا اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا، فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہونگی، اس لیے فوجی تحویل میں لیا گیا،کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط ہیں، یقیناً انکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو منیج کرکے بٹھایا گیا تھا، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا، سپریم کورٹ کا خالصتاً ہاو¿سنگ سوسائٹی کے بارے میں حکم تھا، ہاو¿سنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی، ہمیں معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے،رانا ثنا نے مزید کہا متعدد بے ضابطگیاں ہاو¿سنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہی سامنے آئی ہوں گی، دیگر معاملات میں انکوائری ہوئی ہے تو چیزیں سامنے آجائیں گی، ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے، اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا فیصلہ کوئی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے، فیض حمید کو تحویل میں لیا گیا ہے، مطلب ہمارے تمام تر خدشات درست تھے،2018 کے الیکشن سے پہلے فیض حمید نے سیاسی جماعت کو پروموٹ کیا، فیض حمید نے خمیازہ بھگت لیا، 2018 کے مین کردار یہی تھے، یہ ایک اچھا قدم ہے جو اٹھایا گیا ہے، فوج نے اچھے طریقے سے احتساب کیا، تنقید کے بجائے سراہنا چاہیے، فوج کے اندر کڑا احتساب کا نظام موجود ہے، فوج کے اندر ایک میرٹ کا نظام موجود ہے، فیض حمید کا سیاست میں شامل ہونے کا ایک لنک ہے، لگتا ہے فیض حمید کی مخصوص سیاسی جماعت کے حوالے سے چیز سامنے آئی ہے، کارروائی سے پیغام بڑا کلیئر ہے، جو بھی آئین و قانون کیخلاف چلے گا اس کا احتساب ہوگا، پاک فوج نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، فیض حمید کیخلاف کرپشن، سیاسی مداخلت موجود تھی، یہ فوج کا ایک درست قدم ہے،مزید برآںن لیگ کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید 2024 کے الیکشن میں پرو پی ٹی آئی متحرک رہے،اکثر لوگ کہتے ہیں 9 مئی کا واقعہ کسی سول ذہن کی پیداوار نہیں ہے، یہ جو 3 درجوں کی حکمت عملی بنی تھی، باہر فسادات پیدا کیے جائیں، فوجی مقامات پر حملے کیے جائیں اس سے فوج پر دباو¿ پڑے اور فوج کے اندر اشتعال اور ارتعاش پیدا ہو اور اور اس کے بعد اس وقت کے آرمی چیف کا تختہ الٹ دیا جائے اور پھر جو ہونا ہے ہو جائے، مجھے یہ ڈانڈے وہاں ملتے دکھائی دیتے ہیں،دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کےخلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا فیض حمید اورپی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائےگا، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں،بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، آنے والے دنوں میں عمران خان اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائےگی، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہیے کہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جا رہاہے، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیے کہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں، اب ملک میں احتساب کا عمل نظر آئےگا،ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے فیض حمید کےخلاف ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے، فوج نے اپنے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا جبکہ سینئر صحافی شوکت پراچہ نے فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان کے حوالے سے یہ بہت ہی سنجیدہ پیشرفت ہے، ملک میں اس وقت جو ماحول بنا ہوا ہے یہ اسی کے تناظر میں ہے، ٹاپ سٹی انکوائری ایک اور معاملہ ہے لیکن آئی ایس پی آر کی جو پریس اسٹیٹمنٹ کو جو دوسرا حصہ ہے اس میں کہا گیا ہے ریٹائرمنٹ کے بعد متعدد ملٹری ایکٹس کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، وہ زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے،ملٹری ایکٹ 1952 کی جو خلاف ورزی ہے اس میں بہت کچھ آسکتا ہے، آئی ایس پی آر کی اسٹیٹمنٹ میں سب کچھ بیان نہیں کیا گیا،ٹاپ سٹی کیس ان کی سروس کے دوران ہوا معاملہ تھا لیکن پوسٹ ریٹائرمنٹ ایکٹس کی خلاف ورزی کا ذکر ہے،سینئر صحافی طارق چودھری نے کہا پاکستان کی تاریخ میں ملک کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کے سربراہوں پر پہلے بھی بڑے الزمات لگتے رہے ہیں لیکن کبھی نوبت اس حد تک نہیں گئی کہ اعلان کیا جائے کہ فلاں افسر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے،سینئر صحافی منیزے جہانگیر نے کہا ہم نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ اتنے ہائی پروفائل جنرل کو اس طرح گرفتار کیا جائے،بار بار یہ بات کی جاتی تھی فیض حمید پی ٹی آئی کی سرپرستی کرتے تھے اور کر رہے ہیں۔